اشتہار

ویڈیو: ’’سیانا کوا‘‘ بچپن کی کہانی حقیقت بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بچپن میں تقریباً سب ہی لوگوں نے یہ کہانی پڑھی ہوگی کہ سیانا کوے نے کیسے گھڑے میں موجود پانی سے اپنی پیاس بجھائی لیکن یہ کہانی حقیقت بن کر دنیا کے سامنے آگئی۔

ہم میں سے اکثر لوگوں کا بچپن نصاب اور غیر نصابی کتب میں یہ کہانی پڑھتے اور سنتے گزرا ہے کہ ایک پیاسا کوا تھا جس نے پیاس بجھانے کے لیے گھڑے میں موجود پانی پینے کی کوشش کی تاہم پانی گڑھے میں بہت نیچے تھا جس پر سیانے کوے نے ترکیب لڑائی اور باہر موجود کنکر چونچ میں جمع کرکے گھڑے میں ڈالتا رہا اور جب پانی اوپر آگیا تو اس نے اپنی پیاس بجھائی۔

اسی سے ملتی جلتی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم جدید دور  نے گھڑے کو پانی کی ایک بوتل میں تبدیل کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک میں ایک بوتل موجود ہے جس میں کچھ پانی بھرا ہوا۔ قریب ہی کہانی کی طرح ایک پیاسا کوا موجود ہوتا ہے جو اپنی چونچ بوتل میں ڈال کر پانی پینے کی کوشش کرتا ہے لیکن پانی کی سطح نیچے ہونے کے باعث وہ کامیاب نہیں ہوتا۔

وائرل ویڈیو میں اس سیانے کوے کو بعد ازاں اطراف میں پڑے کنکر اپنی چونچ میں جمع کرکے بوتل میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کوے کی کئی بار کی گئی اس کوشش سے پانی بوتل میں اتنا اوپر آ جاتا ہے کہ وہ با آسانی اپنی پیاس بجھا لیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں