ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر سامان پہنچانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر سامان پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت میں ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے ہٹ اینڈ رن حادثات سے متعلق نئے قانون کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول پمپ پر ایندھن ختم ہونے کے بعد زوماٹو کا ڈیلیوری بوائے حیدرآباد میں آرڈر پہنچانے کے لیے گھوڑی پر سوار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر نوجوان کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہے اور اس کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چنچل گوڈا علاقے میں امپیریل ہوٹل کے قریب سڑک پر گھوڑے پر سوار ڈیلیوری بوائے کو سامان پہنچانے کے لیے جارہا ہے۔

یہ انوکھا خیال اس کے ذہن میں اس وقت آیا جب اس کی موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا اور اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپ یا تو بند تھے یا پھر ان پر لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ویڈیو نے لوگوں کو 2002 میں شدید بارشوں کے دوران ممبئی میں کھانا پہنچانے کے لیے گھوڑے پر سوار سوئگی ملازم کے منظر کی یاد دلا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں