تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

ڈولفن نے 6 سالہ بچے کا ہاتھ چبا ڈالا

اوڈیسا: ڈولفن نے 6 سالہ بچے کا ہاتھ چبا ڈالا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

یہ واقعہ گزشتہ دنوں یوکرین کے شہر اوڈیسا میں نمو ڈولفینزییم میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیو بچے کی والدہ کے کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے تالاب میں جیسے ہی ہاتھ بڑھایا ڈولفن نے اچھل کر اس کا ہاتھ چبا لیا اور فوراً ہی تالاب میں واپس چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ہاتھ پر ٹانکے آئے ہیں۔

ڈولفن کے ٹرینر نے بتایا کہ بچے نے تالاب کے اوپر ہاتھ پھیلایا اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جیسے کوئی شخص ڈولفن کو دعوت پیش کررہا ہے۔

عملے نے بتایا کہ لوگوں کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ پول کے قریب نہ جائیں یا پانی کے قریب ہاتھ نہ رکھیں۔

متاثرہ بچے کی والدہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کے لیے خود کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ وہ ایکویریم پر مقدمہ چلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

انتظامیہ نے اس طرح کے کسی بھی واقعات سے بچنے کے لے حفاظتی اقدامات کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments