جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

اونٹ کو مکا مارنے والا چوکیدار جان گنوا بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

اونٹ کی دشمنی کے بارے میں آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن کبھی اس طرح کا واقعہ دیکھا نہیں ہوگا۔

روس میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں اونٹ نے مکا مارنے پر چوکیدار کو اٹھا کر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں وہ جان گنوا بیٹھا۔

واقعہ گزشتہ ماہ سائبیریا کے شہر اومسک میں بیریوز نے تفریحی مرکز میں پیش آیا۔

ویڈیو کلپ میں 51 سالہ چوکیدار یوری کو اونٹ کو منتقل کرتے ہوئے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس سے وہ مشتعل ہوگیا اور چوکیدار پر حملہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوکیدار نے اس کو لے جانے کے لیے لگام کو جھٹکا تاہم اونٹ ہلا نہیں جس کے بعد اس کے اونٹ کے چہرے پر مکے برسانا شروع کردیے۔

اس کے بعد اونٹ نے اس پر حملہ کرتے ہوئے دانتوں سے پکڑ لیا اور اسے ایک بے جان چیز کی طرح ادھر سے ادھر اڑاتا رہا۔

آخر میں چوکیدار کو برف کے ڈھیر میں بے جان پڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں