جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

آسمان پر اڑنے والی ’انسان نما چیز‘ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر آئے روز حیران کن ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں اور پھر یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوپ پر ایک صارف نے پراسرار ویڈیو اپ لوڈ کی اور بتایا کہ اُس نے یہ منظر ایک روز قبل امریکی ریاست ایرزونا میں دیکھا اور پھر اسے اپنے موبائل میں محفوظ کیا۔

ویڈیو کو زوم کر کے بھی بنایا گیا اور اس میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آسمان پر پرواز کرنے والی چیز اپنا روپ تبدیل کررہی ہیں البتہ فوٹیج شیئر کرنے والے کو اس بات کا خود علم نہیں کہ آسمان پر اڑنے والی چیز کیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے اسے ڈرون قرار دیا جس میں ایک جاسکتا ہے کہ ایک شخص اڑنے والا لباس پہن کر آسمان میں غبارے کی طرح اڑ رہا ہے۔ چند صارفین نے اسے بادل قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے ترمیم شدہ بھی قرار دیا۔

آپ کے خیال میں ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کیا ہے؟

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں