ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ویڈیو: حارث رؤف کا سپرمین کی طرح اڑتے ہوئے کیچ، بیٹر، کمنٹیٹر سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے سپرمین کی طرح فضا میں اڑے ہوئے کیچ لے کر سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آکلینڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی فاسٹ بولر نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیوی اوپنر فن ایلن کا شاندار کیچ لے کر پویلین لوٹانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ اننگ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر کیوی اوپنر فن ایلن نے لیگ سائیڈ پر زور دار شاٹ مارا تاہم حارث رؤف راہ میں آ گئے۔

حارث رؤف نے نہ صرف یقینی چوکا روکا بلکہ سپرمین کی طرح ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ لے کر بیٹر سمیت سب کو حیران کر دیا۔ اس شاندار کیچ پر فن ایلن کا منہ بھی حیرت سے کھلا کا کھلا رہ گیا۔

ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

حارث کی جانب سے کیچ تھامنے پر کمنٹیٹرز بھی حیران نظر آئے اور فیلڈنگ کی تعریف کی جب کہ سوشل میڈیا پر مداح بھی ان کی فیلڈنگ پر داد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے تیسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو با آسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ حسن نواز نے تیز ترین سنچری بنائی۔ حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرا ٹی 20: پاکستان کا شاندار کم بیک، نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں