جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ویڈیو: ہندو پنڈت نے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سے وہ تنازعات کا شکار ہیں، جس کے باعث انہیں بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کئ جانب سے شدید غم و غصہ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بالی وڈ کے کنگ خان کی فلم پٹھان کے گانے بے شرم میں اداکارہ دیپیکا پڈکون کے زعفرانی رنگ کے نامناسب لباس پر بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے، اور اس لباس کو ہندو مذہب کی بےحرمتی قرار دیکر فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم ان سب کے بعد اب ہندو انتہا پسند شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے، ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی ویک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی وڈ کے اسٹار کو زندہ جلانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/Indian10000000/status/1605240719723343872?s=20&t=5WtKo3aFtM55Py5dvBzlpA

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور  وہ تلاش میں ہیں کہ اگر مجھے کہیں  شاہ رخ خان مل جائے تو میں  اسے زندہ جلا دوں گا۔

پنڈت پرمہنس آچاریہ نے کہا کہ اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی میں خود لڑوں گا، انٹرویو کے آخر میں پنڈت نے پٹھان جیسی بننے والی فلم کے بائیکاوٹ کی اپیل بھی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اس سے قبل بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار نہ دینے پر جل سمادھی( پانی میں ڈوب کر خود کشی) کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں