جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ویڈیو: ڈرائیور چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک اہلکار کو 4 کلو میٹر گھسیٹ کر لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اندور: بھارت میں ایک کار سوار شخص نے چلان سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے اسے 4 کلو میٹر گھسیٹ کر لےگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں پیش آیا، جہاں ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے دیکھ کر اسے روکنے کا اشارہ کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کو اہلکار  رکنے کا اشارہ کرتا ہے لیکن وہ نہ صرف گاڑی روکنے سے انکار کرتا ہے بکلہ کانسٹیبل کو 4 کلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانسٹیبل بونٹ کو مضبوطی سے تھامے ہوا  ہے جبکہ ایک اور شخص اہلکار کو بچانے کے لیے کار کے پیچھے پیچھے بھاگتا ہے اور ڈرائیور کو روکنے کا اشارہ کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کو تیز رفتار گاڑی کو روکنے اور ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے گھیرنے پر مجبور کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور ایک ریوالور بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں