پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

قومی کرکٹرز کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹرز کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، ٹیسٹ کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوں گے، یاسر شاہ، عابد علی اور شاہین آفریدی نے آئندہ ہفتے ٹیسٹ کی درخواست کی تھی، ٹیم انتظامیہ نے تینوں کھلاڑیوں کی درخواست قبول کرلی تھی۔

پی سی بی کے مطابق 2 روز میں مجموعی طور پر سینٹرل کنٹریکٹ کے 16 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔

اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے آن لائن ایپ کے ذریعے ٹیسٹ کی نگرانی کی، ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو پش اپس، سٹ اپس، چن اپس اور جمپنگ کرنا تھی۔

مزید پڑھیں: صہیب مقصود پی سی بی آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوران زخمی ہوگئے

فزیکل ٹیسٹ کے پہلے روز سرفراز احمد، حسن علی، عماد وسیم، اسد شفیق اور حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فٹنس ٹیسٹ کا اصل مقصد کھلاڑیوں کو اصل شیپ میں برقرار رکھنا ہے تاکہ جب کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں تو وہ پہلے کی طرح فٹ ہوں اور میدان میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مصباح الحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالات جلد ٹھیک ہوں گے، کھلاڑی میدانوں میں لوٹیں گے اور سب کو اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں