اشتہار

پلیٹ فارم پر نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا، دل دہلادینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں قطب مینار ریلوے اسٹیشن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب دہلی میٹرو ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس جانے کے بعد ایک شخص کو درد ناک موت کا سامنا کرنا پڑا۔

افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر نے پل استعمال کرنے کے بجائے پٹریوں کے ذریعے پلیٹ فارم عبور کرنے کی کوشش کی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) نے اطلاع دی کہ مسافر پلیٹ فارم کے کنارے اور میٹرو ٹرین کے درمیان کچل کر ہلاک ہوگیا۔

ٹرین آپریٹر نے مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگائی، مسافر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

- Advertisement -

متوفی نے پیلے رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی اور بازو پر ’سنیل‘ کا ٹیٹو بنوایا ہوا تھا۔ مقتول کے خون کے نمونے لے لیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ متوفی نشے میں تھا یا نہیں۔

اس ہولناک واقعے کے بعد، ڈی ایم آر سی نے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ میٹرو کی پٹریوں کو پار نہ کریں یا ان پر چلنے کی کوشش نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں