تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ویڈیو: ’’مریم کے پاپا چور ہیں‘‘ پنڈی اسٹیڈیم میں بھی نعرے لگ گئے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں گزشتہ روز پشاور اور کراچی کے میچ کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ’’مریم کے پاپا چور ہیں‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے جڑواں شہر میں تین سال بعد پی ایس ایل کی واپسی ہوئی۔

رواں پی ایس ایل کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ہی میچ میں اسٹیڈیم ’’مریم کے پاپا چور ہیں‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میدان میں جہاں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی میچ جیتنے کے لیے بلند وبالا چھکے لگا رہے تھے وہیں اسٹیڈیم میں موجود شائقین جوش وجذبے کے ساتھ مریم کے پاپا چور ہیں کے بلند وبالا نعرے لگانے میں مصروف تھے۔

 

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب عوامی سطح پر اس قسم کے نعرے لگائے گئے ہوں۔ اس سے قبل کراچی اور فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی دوران میچز یہی نعرے لگتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی کو میچ جتوانے والا گیم چینجر کون رہا؟

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ایبٹ آباد اور دیگر مقامات پر مریم نواز کے جلسوں اور تقاریر کے دوران مریم کے پاپا چور ہیں کے نعروں کی گونج سنائی دی تھی۔

Comments

- Advertisement -