بھارت میں معمر شخص کی جیب میں موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے تھریسور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شخص کی جیب میں موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد ان کے کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 76 سالہ ایم وی الیاس ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے چائے پی رہے ہیں کہ اچانک ان کا فون جو جیب میں موجود تھا دھماکے سے پھٹ جاتا ہے اور کپڑوں میں آگ لگ جاتی ہے۔
معمر شخص نے اپنی جیب سے فون نکالا اور آگ کے شعلوں کو بجھانے کی کوشش کی جبکہ قریب موجود ایک اور شخص بھی ان کی مدد کے لیے پہنچتا ہے تاہم جب تک وہ آج بجھا چکے ہوتے ہیں۔
கேரளாவில், டீக்கடையில் அமர்ந்திருந்த முதியவரின் சட்டை பையில் இருந்த செல்போன் திடீரென தீப்பற்றியதால் பரபரப்பு #Kerala #PhoneBlast #Fire #Mobile #Video #JayaPlus pic.twitter.com/g4csyW3tvz
— Jaya Plus (@jayapluschannel) May 18, 2023
رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں معمر شخص کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق ایم وی الیاس کسان ہیں اور انہوں نے ایک سال قبل ایک ہزار روپے میں فون خریدا تھا جو ٹھیک کام کررہا تھا لیکن فون اچانک ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔
یاد رہے کہ کیرالہ میں ایک ماہ کے اندر موبائل فون پھٹنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
گزشتہ ہفتے کوزی کوڈ کے علاقے میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص کے ٹراؤزر میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا۔