ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: موذن کا مسجد میں دوران تلاوت انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ حالت ایمان میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوں فلسطین میں ایک مسجد کے موذن کو قابل رشک موت آئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو فلسطین کی ایک مسجد کی ہے جس میں موذن مسجد نماز فجر کا وقت شروع ہونے کے بعد مسجد میں آتے ہیں اور نمازیوں کی سہولت کے انتظامات میں لگے جاتے ہیں۔

موذن مسجد کے کھڑی دروازے اور پنکھے کھولتے ہیں تاکہ آنے والے نمازیوں کو پُر سکون اور ٹھنڈا ماحول مل سکے۔ کرسیوں پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کے لیے ترتیب سے کرسیاں رکھتے ہیں اس کے اذان دیتے ہیں۔

- Advertisement -

اذان دینے کے بعد موذن مسجد ایک کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت شروع کر دیتے ہیں۔ یہ تمام منظر مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے۔

39 سیکنڈ کی اس روح پرور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامات مکمل کرنے کے بعد پہلے وہ کرسی پر فجر کی سنتوں کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے بعد تلاوت قرآن پاک شروع کر دیتے ہیں کہ اچانک دوران تلاوت اچانک ان کی گردن ایک طرف ڈھلک جاتی ہے اور ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر جاتی ہے۔

 

ایمان کو تازگی اور توانائی بخشنے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں