ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو نے شہریوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔

شہر قائد میں فور کے چورنگی کے قریب سے گدھے کا گوشت ملنے کی اطلاعات ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں گیارہ گدھے لائے گئے تھے تاہم شادی ہال سے صرف 7 زندہ گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت ملا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا مؤقف ہے کہ شادی ہال سے ایک گائے کا سر بھی ملا تھا، جب کہ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ شادی کی تقریبات کےلیے گائے کا گوشت کاٹ جارہے تھے۔

پولیس کو ملزمان نے بیان دیا کہ خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نے گدھے کھڑے کیے تھے لیکن ہم نے گدھوں کو نہیں کاٹا۔

علاقہ مکین شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ دو دنوں میں چار گدھے کم ہوگئے، بچوں نے گدھے کے کٹے ہوئے سر دیکھے مگر پولیس کے آنے سے پہلے ہٹا دئیے گئے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں