تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یہ لوگ ہاتھی کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ ویڈیو وائرل

بھارت میں ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان مڈبھیر کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، کبھی یہ دیوقامت جانور انسانوں کی زندگیاں ختم کرڈالتا ہے تو کھبی انسانوں کے چنگل میں پھنس کر اسے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

بھارت میں ہاتھیوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کے دلخراش واقعات میڈیا کی زینت بن چکے ہیں، جن میں سے ایک واقعے نے تو عالمی توجہ حاصل کی تھی، یہ واقعہ گذشتہ سال بھارتی ریاست کیرالہ میں رونما تھا جس میں حاملہ ہتھنی کو انناس میں پٹاخے رکھ کر کھلائے گئے تھے، جس کے باعث حاملہ ہتھنی تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہلاک ہوگئی تھی۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں مشتعل افراد کا ریوڑ ایک ہاتھی کو مارنے کی غرض سے اس کے پیچھے دیوانہ وار ڈور رہے ہیں جبکہ ہاتھی اپنی جانے بچانے کے لئے دوڑا چلا جارہا ہے۔

بھارتی شہریوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے، جبکہ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے پاس کوئی الفاظ نہیں اور یہ اندازہ لگانا مشکل ہورہا ہے کہ ان میں سے جانور کون ہے؟

واقعے سے متعلق وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنگلات کی اراضی پر تجاوزات اور رہائش گاہ کے نقصان کے سبب ہاتھیوں کا تنازعہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 50  فٹ گہرے کنویں میں گرے ہاتھی کے بچے کو کیسے ریسکیو کیا گیا؟

آئی ایف ایس کے افسر سوڈھا رامیا کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ہاتھیوں کی رہائش گاہ کا ایک بہت بڑا حصہ غیر محفوظ یا پہلے ہی انسانوں کے زیر استعمال ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دیوقامت اکثر اپنے گھر کی حدود میں روزانہ یا موسمی ہجرت کرتے ہوئے انسانی بستیوں میں بھٹک جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -