لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لگی گولیوں اور زخموں کی ویڈیو سامنے آگئی ، عمران خان کے زخم تیزی سے بھرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کو ڈرامہ قرار دینے والوں کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔
عمران خان کو لگی گولیوں اور زخموں کی ویڈیو سامنے آگئی ، ویڈیو میں ڈاکٹرز کو پٹیاں تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عمران خان پر حملے کو ڈرامہ قرار دینے والوں کا پروپیگنڈا ناکام #ARYNews pic.twitter.com/eYCqGpB661
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 14, 2022
عمران خان کو گولیاں لگنے سے گہرے زخم آئے تاہم اب زخم تیزی سے بھرنے لگے ، اس موقع پر عمران خان تکلیف میں لیکن بلند حوصلے میں دکھائی دئیے۔
یاد رہے ہفتے کے روز شوکت خانم اسپتال سے ڈاکٹرالیاس کی سربراہی میں 2 رکنی میڈیکل ٹیم زمان پارک پہنچی تھی ، جہاں میڈیکل ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
ڈاکٹرز شوکت خانم اسپتال نے بتایا تھا کہ عمران خان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، وہ اپنے پاؤں پر وزن ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔