پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ریچھ بھی فٹبال کھیلنے لگے۔۔۔۔۔ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

خطرناک جانوروں کی دلچسپ حرکتیں سب ہی کو اچھی لگتی ہیں لیکن کبھی سوچا ہے کہ جنگلی ریچھ بھی اپنے بچوں کے ہمراہ فٹبال کھیلیں گے۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں جنگلی جانوروں کو دلچسپ کارنامے کرتے دیکھ کر صارفین کھلکھلا کر ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ریچھ کو فُٹبال ملتے ہی کھیلنے کی سوجھی، منوں وزنی ریچھ اپنے بچے سمیت فُٹبال کے ساتھ کھیلنے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کبھی اپنی بچے کو فٹبال اٹھا کر دے رہا ہے اور کبھی فٹبال کو لات مار کر اس کے پیچھے بھاگ رہا ہے جب کہ بچہ بھی فٹبال سے خوب محظوظ ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں