اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

سندھ، دلہے کو ڈالرز کا ہار، سونے کا تاج پہنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مٹیاری: صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں بااثر سیاسی شخصیت کی شادی میں ڈالرز کے ہار اور سونے کا تاج پہنایا گیا ہے جس کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مٹیاری میں سندھ کے صوبائی وزیر برائے ریونیو مخدوم محبوب الزمان کے پرسنل اسسٹنٹ سید سیف شاہ کے نکاح کی تقریب ہوئی۔

اس تقریب میں صوبائی وزیر کے مینیجر مسرت جعفری نے ڈالر کا ہار اور سونے کا تاج پہنایا، اس موقع پر صوبائی وزیر کے والد اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ مٹیاری سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان اور ان کے والد رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان موٹر وے میگا کرپشن اسکینڈل سے بھی جڑے تھے۔

واضح رہے کہ سی پیک موٹر وے اسکینڈل میں اربوں روپے کی خردبرد ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں