اشتہار

ویڈیو: پاکستانی شائقین نے میلبرن کو بھی لاہور بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے میلبرن کو بھی لاہور بنا دیا اور ایم سی جی کے باہر کرکٹ میلے میں خوب ہلہ گلا کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ میلبرن میں جاری ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پر پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پاکستانی شائقین کی تفریح کے لیے تین روزہ میلہ لگانے سمیت کئی اہم اقدامات کیے ہیں جس کے باعث پاکستانی شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا۔

- Advertisement -

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے لیے بنائے گئے پاکستان بے کو کرکٹ آسٹریلیا نے الکحل فری جگہ قرار دیا ہے جب کہ اس میلے میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو پاکستان کے روایتی کھانے چارپائیوں پر بیٹھ کر کھانے اور وہیں بڑی اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا گیا اور کراچی فوڈ اسٹریٹ بھی لگائی گئی ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کرکٹ میلے نے سماں باندھ دیا۔ پاکستانی فینز نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میلبرن کو لاہور بنا دیا اور ایم سی جی کےباہر ’کرکٹ میلے‘ میں خوب ہلہ گلہ کیا، ساتھ ہی دیسی کھابوں پر ہاتھ بھی صاف کیے۔

پاکستانی گانوں اور ملی نغموں پر فینز نے خوب ہلا گلا کیا جب کہ مداحوں نے رقص کا تڑکا بھی لگایا۔

پاکستانی کھانوں کے اسٹالرز پر بھی شائقین کی بڑی تعداد پہنچی اور پردیس میں دیسی کھانوں کا لطف اٹھایا جس نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش نے میچ تو متاثر کیا، لیکن فینز کا جوش کم نہ کر سکی۔ اس رنگا رنگ میلے کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایکس ویب سائٹ کے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں