تازہ ترین

ویڈیو: شاداب خان دلہن لینے پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اپنی دلہنیاں لینے کے لیے ثقلین مشتاق کے یہاں بارات لے کر پہنچ گئے۔

شاداب خان کی شادی کی تقریب جاری ہے، جزشتہ روز حسن علی کی ایلیہ نے سوشل میڈیا پر مہندی کی ویڈیو جاری کی تھی تاہم آج کرکٹر کی بارات ہے۔

سوشل میڈیا پر شاداب کی بارات کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں سفید شیروانی اورسفید رنگ کا ہی قلا پہنے دیکھا جاسکتا ہے، بارات کی آمد پر شاداب کے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ان کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی، تقریب کے مہمانوں کی فہرست میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔

واضح  رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -