اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

ویڈیو: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی جا رہی ہے بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔

گزشتہ 24 روز سے اسرائیلی کی غزہ پر جاری وحشیانہ جارحیت کے باعث 9 ہزار کے لگ بھگ فلسطینی شہید اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی شامل ہے۔ دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند اور اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ پولیس نے الزام میں چار نوجوانون کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق فلسطینی پرچم لہرائے جانے کا واقعہ گزشتہ دنوں کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں رونما ہوا جب کہ پولیس نے فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے حراست میں لیے گئے چاروں افراد نوجوان ہیں جن میں سے 2 جھارکنڈ جبکہ 2 کولکتہ کے ہی رہائشی ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں احتجاج کے طور پر صرف فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا اور کوئی نعرہ نہیں لگایا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو گیٹ نمبر 6 جبکہ دیگر 2 افراد کو بلاک جی 1 سے حراست میں لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں