تازہ ترین

ویڈیو: پولیس نے ریلوے کو بڑے حادثے سے بچا لیا

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ریلوے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

ریلوے ٹریک کی مین لائینون کی چوری کا منظم گروہ کا کارندہ  پکڑا گیا۔ ریلوے ٹریک پر چوری کی بڑھتی وارداتوں پر ریلوے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ریلویز پولیس ڈرگ روڈ نے ریلوے ٹریک چوری کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا۔ ویڈیو میں ملزم ریلوے مین ٹریک کے نیچے سے اینکر پلیٹیں نکال رہا تھا۔

ریلوے  ٹریک سے اینکر پلیٹ نکالنے سے پٹری اکھڑنے سے کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔ ریلوے پولیس ڈرگ روڈ چوکی انچارج احسن رشید نے ٹیم  کے ساتھ کارروائی کرتے ہو ملزم کو بلوچ کالونی سے گرفتار کر لیا۔

ملزم (حمزہ) نے ریلوے ٹریک سے اینکر پلیٹیں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -