پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

کراچی: ڈاکوؤں نے سبزی فروش کو بھی نہ بخشا، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں اسٹریٹ کرمنلز سبزی فروش کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے سبزی فروش کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

سبزی فروش سے ملزمان کی لوٹ مار کا واقعہ گزشتہ روز کورنگی میں پیش آیا، ملزمان جاتے جاتے سبزی فروش سے سبزی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یاد رہے کہ 2021 کے آٹھ ماہ کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 50 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں موٹر سائیکل چھیننے کے بعد موبائل فون چھیننا اور گاڑیاں چھیننے کے واقعات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال آٹھ ماہ کے دوران شہریوں سے 34 ہزار 181 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جبکہ شہریوں کو 14 ہزار 578 موبائل فون اور ایک ہزار 268 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات کے دوران 54 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 458 افراد زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں