جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کراچی: ڈاکوؤں نے لمحوں میں 10 شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین لی؟ ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں ڈاکو آن کی آن میں جنرل اسٹور سے 10 شہریوں کے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

شہر قائد میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز گلشن حدید میں 5 مسلح ڈاکوؤں نے ایک جنرل اسٹور میں داخل ہو کر چند لمحوں میں 10 شہریوں سے ان کے قیمتی موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی۔ ساتھ ہی کیش کاؤنٹر کا بھی صفایا کر لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنرل اسٹور میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ اسی اثنا میں ڈاکو بڑے اسلحہ کے ساتھ وہاں داخل ہوتے ہیں اور سب سے پہلے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر اسے قابو کرتے ہیں۔

دیدہ دلیر ڈاکو خریداری کے لیے آئے افراد سے بزور اسلحہ موبائل فون اور نقدی لوٹتے ہیں۔ ایک ڈاکو سامان سے کود کر کیش کاؤنٹر کی طرف جاتا ہے اور وہاں سے لاکھوں کا کیش لوٹ لیتا ہے۔

ویڈیو میں ڈکیتی کی واردات مکمل کرنے کے بعد ڈاکوؤں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے لوگوں کو خوفزدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں