ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: انسانی تاثرات کی ہو بہو نقل کرنے والا روبوٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

سائنس کی دنیا میں تیز رفتار ترقی سب کو حیران کر رہی ہے سائنسدانوں نے انسانوں کے تاثرات کی ہو بہو نقل کرنے والا جدید روبوٹ تیار کر لیا ہے۔

سائنس جیسے جیسے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے ویسے ویسے حیران کن ایجادات سامنے آ رہی ہیں۔ دنیا میں اب تک کئی اقسام کے روبوٹ ایجاد ہو چکے ہیں تاہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سائنسدانوں  نے انسانوں کے تاثرات کی ہو بہو نقل اتارنے والا جدید روبوٹ تیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیرت انگیز ایجاد انجینئرڈ آرٹس نامی کمپنی کی ہے جو انسانوں جیسی مشینیں، تفریح، تعلیم اور تحقیق کے لیے روبوٹ تیار کر رہی ہے۔

- Advertisement -

اس جدید روبوٹ کا نام امیکا رکھا گیا ہے جو متعدد انسانی تاثرات کی سو فیصد نقل کر سکتا ہے۔ امیکا کی اس صلاحیت سے ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ خوفزدہ بھی ہو جائیں تاہم دنیا کے لیے یہ ایک حیرت انگیز ایجاد ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سیکنڈ جنریشن روبوٹ ہے جس کے چہرے میں اس طرح کے اولین ماڈل کے مقابلے میں 12 موٹرز زیادہ ہیں اور اس کی وجہ سے چہرے کے تاثرات پہلے ماڈل کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

 

اس روبوٹ کے چہرے میں مجموعی طور پر 27 جبکہ گردن میں 5 موٹرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ بھی پورے جسم میں درجنوں موٹرز رکھی گئی ہیں لیکن فی الوقت یہ روبوٹ چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تاہم یہ ہاتھوں کو لہرانے کی صلاحیت ضرور رکھتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ روبوٹ میں Automated speech recognition کا فیچر بھی دیا گیا ہے تاکہ لوگ اس سے بات کرسکیں، مگر یہ ٹیکنالوجی ابھی بہت زیادہ اچھی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں