امریکا میں تربوز بم بن گئے ہیں اور خود بخود پھٹنے لگے ہیں جس پر لوگ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کئی افراد نے سوشل میڈیا پر یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ان کے خریدے گئے تربوز خود بخود پھٹ رہے ہیں۔
اس حوالے سے ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایمیلی ڈربن نامی خاتون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے کچن کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں تربوز پھٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
ایمیلی نے لکھا کہ انہوں نے ایک بڑے اسٹور سے تربوز خریدا تھا جو لاکر اپنے گھر کے کچن میں رکھا تھا لیکن وہ اچانک خود بخود پھٹ گیا جس میں سے سفید جھاگ نکلا اور قے جیسی بدبو آنے لگی۔
Until further notice I will be pouring all of my efforts into investigating this exploding watermelon crisis that all the moms in the Trader Joe’s Facebook group are being plagued by pic.twitter.com/ghFpOKJBSt
— Carly 🖤 (@carlywright33) August 29, 2023
صرف ایمیلی نہیں بلکہ دیگر کئی امریکی شہریوں کو بھی یہی شکایت ہے کہ ان کے گھروں، بازاروں میں تربوز خودبخود پھٹ رہے ہیں۔
Can we all just take a minute and talk about WHAT THE HELL is going on with watermelons right now?
THIS IS NOT NORMAL!!#Walmart #watermelon #BillGates #explode pic.twitter.com/OBem9nRQ1n— Retards and Degens (💎,💎) (@RetardsAndDegen) September 3, 2023
تربوز کیوں اس طرح پھٹ رہے ہیں اس حوالے سے فوڈ نیٹ ورک ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا کے کچھ علاقوں میں ایک خاص قسم کا جرثومہ تربوز میں گھس جاتا ہے جو اس کے اندر حل ہوکر ابال کی صورتحال پیدا کر دیتا ہے۔
فوڈ نیٹ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں بڑھا ہوا درجہ حرارت ایسا ماحول بنا دیتا ہے کہ جرثومے کو طاقت ملتی ہے اور تربوز کے اندر ابال بڑھنے سے وہ خود بخود پھٹ جاتے ہیں۔
تاہم ڈاکٹر اسٹیو رائنرز کا کہنا ہے کہ صرف جرثومہ یا ابال ہی نہیں بلکہ پھپھوندی لگنے سے بھی تربوز پھٹ جاتے ہیں۔