ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خاتون نے ایپل اسٹور سے آئی فون کیسے چرایا؟ ناقابل یقین ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں ایپل اسٹور نے خاتون نے آئی فون اس خطرناک انداز میں چرایا جس کی وائرل ویڈیو دیکھ کر دیکھنے والوں نے بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔

موبائل فون میں ایپل کمپنی کے فونز انتہائی قیمتی ہوتے ہیں جس کو پانا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ چین میں ایک خاتون چور نے آئی فون حاصل کرنے کے لیے ایپل اسٹور میں ایسے خطرناک انداز میں چوری کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چوری کی یہ حیرت انگیز خطرناک واردات چین کے جنوب مشرقی صوبے فیوجیان میں پیش آئی جہاں چائی نامی ایک خاتون نے ایپل اسٹور سے آئی فون کامیابی سے چرایا لیکن شو روم سے باہر آتے ہی پولیس نے اسے دھر لیا یوں یہ تگ ودو الٹا اس کے اپنے گلے پڑ گئی۔

- Advertisement -

ایپل کے شو روم میں ڈسپلے پر رکھے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ آزمائش کے لیے رکھے جاتے ہیں اور انہیں چوری سے بچانے کےلیے مضبوط تاروں سے باندھا جاتا ہے۔ لیکن یہ مضبوط تار بھی آئی فون کی حفاظت نہ کر سکے اور ’’چائی‘‘ نے دانتوں سے یہ مضبوط تار کاٹ کر فون اڑا لیا اور فرار ہوگئی۔

چوری کی اس واردات کو سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایپل اسٹور میں داخل ہونے کے بعد پہلے کچھ دیر آئی فون کا جائزہ لیتی ہے پھر کیبل کو دانتوں سے کاٹنے کی کوشش کرتی ہے جس میں اس کو خاصا وقت لگتا ہے لیکن وہ ہمت نہیں ہارتی اور بالآخر کیبل کاٹ کر فون نکال لیتی ہے اور اطمینان سے فون اپنے بیگ میں رکھنے کے بعد تیز قدموں سے چلتی ہوئی اسٹور سے باہر نکل جاتی ہے۔

چوری ہونے والے فون کی مالیت 960 ڈالر (پاکستانی لگ بھگ 3 لاکھ روپے) بتائی جاتی ہے تاہم چائی کو یہ واردات راس نہ آئی کیونکہ اسٹور سے فرار ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اس کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

گرفتار عورت نے بتایا کہ اس کا فون چوری ہو چکا ہے اور اسے فون کی ضرورت تھی مگر مہنگا ہونے کی وجہ سے اسے چرانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب واردات کے حوالے سے اسٹورمینیجرنے بتایا واردات کے دوران شوروم کا الارم بجا تھا لیکن اسٹاف نے ویڈیوز دیکھ کر کہا کہ کوئی بات ہیں۔ مذکورہ چور نے پہلے کئی آلات چیک کیے اور اطمینان سے ظاہر کیا کہ وہ فون خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن کچھ دیر بعد وہاں ٹوٹا ہوا تار اور موبائل غائب دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں