جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خواتین ٹرین میں لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں‌ سیٹ کے معاملے پر ٹرین میں‌ خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی لوکل ٹرین میں سیٹ کے معاملے پر خواتین لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین ایک دوسرے کو بالوں سے گھسیٹ رہی ہیں اور تھپڑ مار رہی ہیں۔

ایک خاتون کی شناخت پولیس کانسٹیبل شاردا اوگلے کے نام سے ہوئی جو دونوں مسافروں کے درمیان جھگڑے کو روکنے کی کوشش کرہی تھیں اس دوران وہ زخمی ہوگئیں اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واشی ریلوے اسٹیشن کے پولیس افسر ایس کٹارے نے کہا کہ سیٹ پر جھگڑے کے بعد چند خواتین نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں