تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

بیٹے کے ساتھ صبا فیصل کی ڈانس کی ویڈیوز وائرل

اداکارہ صبا فیصل کی اپنے بیٹوں سلمان اور ارسلان سمیت بیٹی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل کے سب سے چھوٹے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ارسلان فیصل کی ڈھولکی سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

صبا فیصل اور ان کے اہل خانہ کی ڈانس کی ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ارسلان فیصل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز میں صبا فیصل اور ان کے دیگر اہل خانہ سمیت قریبی رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا فیصل کو ان کے بڑے صاحبزادے سلمان فیصل کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہوں نے بیٹے کے ہمراہ ڈھولکی کی تقریب میں مختلف گانوں پر رقص بھی کیا۔

صبا فیصل کی طرح ان کے بیٹے ارسلان اور سلمان جب کہ بیٹی سعدیہ فیصل بھی تقریب میں مختلف گانوں پر رقص کرتی دکھائی دیں اور انہیں انتہائی خوش دیکھا گیا۔

Comments

  • العلامات
  • -