تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ودیا بالن کہتی ہیں کہ ’دودھ والے ہڑتال کرتے ہیں تو دودھ کو سڑک پر پھینک دیتے ہیں، سبزی والے ہڑتال کرتے ہیں تو سبزی کو سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ ’پتا نہیں بینک والے کب ہڑتال کریں گے۔

ودیا بالن نے یہ ویڈیو گزشتہ دنوں شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ میں بہت ایٹی ٹیوڈ ہے۔‘ ان سے کہا جاتا ہے کہ اچھا ’ایٹی ٹیوڈ کی اسپیلنگ بتاؤ۔’

ودیا بالن فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’ارے ایٹی ٹیوڈ نہیں، ایگو، ایگو۔‘

Comments