جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نامور فلم ڈائریکٹر نے سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے متعلق خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ فلموں کے ہدایت کار وکرم بھٹ نے انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے تعلقات کے بارے میں پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں وکرم بھٹ کے سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے تعلقات رہے لیکن انہوں نے اس بارے میں کبھی لب کشائی نہیں کی۔

وکرم بھٹ نے 2006 میں فلم ’ان کہی‘ کی ہدایت کاری کی جس میں امیشا پٹیل نے بھی کردار ادا کیا تھا۔ ان کے مطابق فلم کی کہانی ان کی سشمیتا سین کے ساتھ محبت پر مبنی تھی۔

- Advertisement -

حالیہ انٹرویو میں فلم ڈائریکٹر نے بتایا کہ میں کہنا چاہوں گا ’ان کہی‘ کی کہانی سشمیتا سین اور میری اہلیہ پر فلمائی گئی تھی، فلم کسی حادثے میں مبنی نہیں تھی کہ میرے ساتھ کیا ہوا تھا بلکہ کبھی کبھی آپ جذبات کو لے کر افسانہ نگاری کرتے ہیں۔

ان سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ فلم پر آپ کی اہلیہ نے ناراضی کا اظہار کیا تھا؟ وکرم بھٹ نے بتایا کہ اگر میں اس کا الزام کسی پر لگانا چاہوں تو وہ میں خود ہوں، میں اس میں سشمیتا کے کردار اور نہ ہی اہلیہ کے کردار پر الزام عائد کرتا ہوں۔

امیشا پٹیل اور سشمیتا سین سے تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ’درد نے مجھے بہت کچھ سکھا دیا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں