تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارتی اداکار کی موت کی خبروں پر اہلخانہ کا بیان آگیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرم گوکھلے کی اہلیہ اور بیٹی نے اداکار کے انتقال کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار وکرم گوکھلے کی بیٹی نے والد کی موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ’وکرم گوکھلے کی حالت نازک ہے اور وہ ابھی لائف سپورٹ پر ہیں۔

ان کی بیٹی کے والد کے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والد کی طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرم گوکھلے کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ شوہر کی حالت بدستور نازک ہے مگر وہ ابھی بھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ کوما میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اداکار کی اہلیہ نے بتایا کہ وکرم گوکھلے کے جسم کے کچھ حصوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ وکرم گوکھلے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل چکے صنم‘ میں ایشوریا رائے کے والد کا کردار نبھایا تھا۔

بلاک بسٹر فلم میں سلمان خان، اجے دیوگن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اس کے علاوہ وکرم گوکھلے امیتابھ بچن کی فلم ’اگنی پت‘ میں بھی کردار نبھا چکے ہیں، جبکہ انہوں نے 1971 کی امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دی۔ ان کی مشہور فلموں میں ہچکی، مشن منگل، دے دنا دن، بھول بھلیا شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -