ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ماہی گیروں نے مگرمچھ کاٹ کر ساتھی کی باقیات نکال لیں

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتا: انڈونیشیا میں ماہی گیروں نے خونخوار مگھر مچھ کو کاٹ کر اپنے گمشدہ ساتھی کی باقیات نکال لیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاکار دریا کے کنارے مقامی افراد کو لاپتہ مقامی شخص کی کٹی ہوئی ٹانگ کا کچھ حصہ ملا جس پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

اگلے روز کنارے سے جال میں پھنسے ایک خونخوار مگرمچھ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جس کے بعد اسے گھسیٹتے ہوئے گاؤں لے جایا گیا۔

ماہی گیروں نے مگر مچھ کا پیٹ کاٹ کر گمشدہ ساتھی کی باقیات کو نکال لیا اور نعرہ بازی کی۔

55 سالہ سیافری مچھلیاں پکڑتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی تلاش کے لیے مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

سیافری کے دوست کا کہنا ہے کہ 13 فٹ مگر مچھ کو اس وقت جال میں پھنسے دیکھا جب وہ رینگنے والے جانوروں کے حملے کا مشاہدہ کرنے ڈیلٹا کے قریب پہنچا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں