بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

ونیش پھوگاٹ نے الیکشن کے میدان میں کامیابی حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اولمپکس مقابلوں میں تمغے سے محروم رہنے والی بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے الیکشن کے میدان میں کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا۔

ریاستی انتخابات میں کانگریس کی طرف سے حصہ لینے والی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں جولانہ کی سیٹ جیتی، ونیش نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے یوگیش کمار کو 6,015 ووٹوں کے واضح فرق سے ہرا کر الیکشن میں فتح اپنے نام کی ہے۔

جس سیٹ پر ونیش کو کامیابی ملی ہے 2019 کے انتخابات میں یہ سیٹ جننائک جنتا پارٹی کے امرجیت ڈھنڈا نے جیتی تھی، جو بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ تھی۔

- Advertisement -

کانگریس میں شامل ہونے والی ونیش کا سیاسی سفر کی شروعات پر کہنا تھا کہ وہ ریسلنگ کیریئر کے دوران ساتھ دینے پر بھارت کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا ک میں امید کرتی ہوں کہ سیاست میں بھی ان کی توقعات پر پورا اتروں گی، اس بات پر بہت فخر ہے کہ میں ایک ایسی جماعت سے منسلک ہوں جو خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور ناانصافی کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس ونیش پھوگاٹ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا تھا اور انھیں صرف 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل فائنل میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

بھارتی پہلوان نے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی بنیاد پر چاندی کا تمغہ دینے کی بھی درخواست کی تھی تاہم انٹرنیشل اولمپک کمیٹی نے اسے مسترد کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں