تازہ ترین

کے پی میں پُرتشدد مظاہرے، جاں بحق وزخمیوں کے اعداد وشمار جاری

عمران خان کی گرفتاری کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 106 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 106 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 2 دنوں کے مظاہروں کے دوران پشاور میں چار، کوہاٹ میں دو، دیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جب کہ مجموعی طور پر 106 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 36 پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں ہونے والے ان مظاہروں میں ملوث 296 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور محمد عاصم کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایل آر ایچ میں 4 لاشیں اور 141 زخمی لائے گئے تھے اور زخمیوں میں سے 23 زخمی زیرعلاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -