اشتہار

صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں سیاست کی آڑمیں پُر تشدد مظاہرے سنگین جرم

اشتہار

حیرت انگیز

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سیاست کی آڑ میں پُرتشدد مظاہرے سنگین جرم ہیں اور اس میں ملوث سابق وحاضر روس امریکی فوجیوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سیاست کی آڑ میں پُرتشدد مظاہرے سنگین جُرم ہیں اور اس میں ملوث سابق وحاضر روس امریکی فوجیوں کو جیلوں کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی فوج کے 70 سے زائد حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر حملہ کرنے کے مجرمانہ الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ ہنگامے سابق صدر ٹرمپ کی طرف سے احتجاج کی کال کا نتیجہ تھے۔

- Advertisement -

ٹرمپ کی جانب سے جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2020 کے انتخابات کو ڈیموکریٹس نے "چوری ” کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کو آڈیو ریکارڈنگ اور فسادیوں کی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پتہ چلا۔

پرتشدد فسادات کے لیے ہجوم کو اکٹھا کرنا اور اکسانا ایک منظم منصوبہ بندی تھی، ان سابق فوجیوں پر سازش، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو تباہ کرنے اور حساس جگہوں میں غیر قانونی داخلے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور امریکی حکومت کی جانب سے سابق فوجیوں کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کی درخواست کی گئی ہے۔

اوہائیو کی 2 سابق فوجی خواتین کو مئی 2023 میں بالترتیب 8.5 اور 4 سال قید کی سزا سنائی گئی جنہوں نے امریکی دارالحکومت کی عمارت میں فوجی طرز کے داخلے کا اہتمام کیا تھا۔ ڈینیئل رے کالڈویل، یو ایس میرین کو پولیس پر حملہ کرنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ہیچٹ سپیڈ، سابق امریکی بحریہ کے ریزروسٹ کو نفرت انگیز نظریہ پھیلانے کے جرم میں 4 سال کی سزا سنائی گئی اس کے علاوہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل لیری رینڈل بروک جونیئر کو 2 سال جیل اور 2 سال نظر بندی کی سزا سنائی گئی۔ عراق میں خدمت کے اعتراف میں پرپل ہارٹ ایوارڈ وصول کرنے والے جوشوا لولر کو 31 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کار زچری ریحل، سابق امریکی میرین کو عمارت پر حملہ کرنے کے الزام میں 20 سال تک کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میجر کرسٹوفر ورناگیرس کو مئی 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

تین حاضر سروس ملٹری عہدیداروں میکاہ کومر، جوشوا ابیٹ اور ڈاج ڈیل ہیلونن کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور ان کے ساتھی میرینز نے تفتیش کاروں کو دارالحکومت میں فسادات کی فوٹیج میں ان کی شناخت کرنے میں مدد کی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں