پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سکھر ایئرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ کا وی آئی پی پروٹوکول

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو سکھر ایئرپورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، احسن اقبال نے آج صبح پی آئی اے کی پرواز 531 سے سکھر سے کراچی کا سفر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سکھرپورٹ پر سابق وزیر داخلہ کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، احسن اقبال کو دوران پرواز کپتان کو دیا جانے والا کھانا فراہم کیا گیا، ان کو لینے کے لیے گاڑی رن وے پر طیارے کے قریب بھی آئی۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں کو کھانے میں سینڈوچ فراہم کیے گئے تاہم احسن اقبال کو کپتان کو دئیے جانے والا اسپیشل کیک دیا گیا۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق احسن اقبال کو لینے کے لیے گاڑی طیارے کے قریب رن وے پر آئی، سابق وزیر داخلہ کو ڈبل کیبن گاڑی میں ایئرپورٹ سے لے جایا گیا۔

سابق وزیر داخلہ پی آئی اے کی پرواز 531 میں سکھر سے کراچی سفر کیا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما گزشتہ روز سکھر پہنچے تھے جہاں سے وہ کشمور اور شکار پور گئے اور مختلف پروگرامز میں شرکت کی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا پر وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور اس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا۔

پی آئی اے کا ردعمل

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی اور نہ ہی احسن اقبال کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا ہے، مسافروں کے لیے بس اور کوسٹرز دونوں استعمال کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں