اشتہار

مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزارت داخلہ میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر سیکیورٹی دینے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو پولیس کے ساتھ رینجرز کی سیکیورٹی بھی دی جائے گی اور مریم نواز کو اسلام آبادمیں پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہو گی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق دوسرے صوبوں کے اضلاع میں متعلقہ پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ مریم نواز کی رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سیکیورٹی بطور نائب صدر مسلم لیگ ن دی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں