جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

علی ظفر کے ’دل جھوم جھوم‘ پر دنانیر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار علی ظفر کے گانے ’دل جھوم جھوم‘ پر دنانیر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیرمبین نے علی ظفر کے گانے ’دل جھوم جھوم‘ پر دلچسپ ویڈیو بنالی جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

علی ظفر کے گانے ’دل جھوم جھوم‘ کی ویڈیو افریقی خاتون کی جانب سے بھی بنائی گئی تھی اب دنانیر مبین کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’دنانیرمبین دل جھوم گنگاتے ہوئے پیسے دکھا رہی ہیں۔‘

دراصل دنانیر ویڈیو میں گانا گنگناتے ہوئے پیسے دکھاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’جتنی تو ملتی جائے اتنی لگے تھوڑی تھوڑی او دل جھوم جھوم کر جھوم جھوم کر سونیاں۔‘

واضح رہے کہ علی ظفر نے دل جھوم البم جھوم میں 2011 میں گیا تھا جسے انہوں نے دوبارہ گیا تو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں