معروف گلوکار عاصم اظہر پرفارمنس کے دوران سامعین کی جانب سے بوتل پھینکے جانے پر غصے میں آگئے۔
گلوکار عاصم اظہر گزشتہ ویک اینڈ پر سیالکوٹ کے پنجاب کالج میں پرفارم کررہے تھے اس دوران کسی نے اسٹیج پر بوتل پھینک دی جس کے بعد گلوکار کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اپنے ہٹ گانے گنگنا رہے ہیں اسی دوران پانی کی بوتل پھینکی گئی، عاصم اظہر بدتمیزی پر غصے میں آئے اور کنسرٹ چھوڑ گئے۔
عاصم اظہر نے کہا کہ مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ایسے شخص کی وجہ سے یہاں جو بھی شو سے لطف اندوز ہونے آتا ہے اسے بھگتنا پڑتا ہے۔‘
واضح رہے کہ کنسرٹ کے دوران گلوکاروں کے ساتھ اس طرح کا رویہ بڑھتا جارہا ہے اس سے قبل آئمہ بیگ اور ریپنگ جوڑی ینگ اسٹنرز کے کنسرٹ میں کسی شخص نے بدتمیزی کی تھی۔
#AsimAzhar #PGC22 #Sialkot pic.twitter.com/nwk0FaxPt7
— Fassaadi🇵🇰 (@baaazajao) January 7, 2022
قبل ازیں عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد وہ کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے تھے۔