ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

بیٹر رن لیتے ہوئے ٹکرا کر بھی آؤٹ ہونے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیٹر رن لیتے ہوئے ٹکرا کر بھی آؤٹ ہونے سے بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کی مہاراشٹر پریمیئر لیگ میں پچ کے درمیان میں بیٹرز ٹکرا کر زمین پر گرنے کے باوجود رن آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

میچ میں رائے گڑھ رائلز نے کولہاپور ٹسکرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

تاہم میچ میں رن آؤٹ کے لمحے کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی، گیند کو آف سائیڈ پر کھیلنے کے بعد بیٹرز نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی لیکن بیچ میں ان کی ٹکر ہوگئی۔

بیٹرز ٹکرانے کے بعد گر گئے وکٹ کیپر نے گیند اسٹمپ پر مارنے کے بجائے بولنگ اینڈ کی جانب سے پھینک دی اور اس دوران بیٹر بھاگ کر کریز میں پہنچ گیا۔

اوستوال نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی میں جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں