تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چلتی ٹرین میں خوفناک آتشزدگی، مسافروں نے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

امریکا کے شہر بوسٹن میں چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں گزشتہ روز دریائے صوفی پر پل کے اوپر سے گزرنے والی اورنج لائن ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کا اگلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے۔

ٹرین میں آگ بھڑکنے پر بہت سے مسافروں نے شعلوں سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگادی، حکام کے مطابق تقریباً 200 مسافروں کو سب وے ٹرین سے باہر کودنا پڑا خوش قسمتی سے اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔

نیویارک ٹائمز نے میسا چوسٹس بے ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (ایم بی ٹی اے) کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ آگ اس وقت لگی جب ایک ریل گاڑی کی دھاتی پٹی ڈھیلی ہوئی۔

ایم بی ٹی اے کے مطابق اورنج لائن ٹرین میں آگ بھڑکنے کی اطلاع صبح اس وقت ملی جب وہ ویلنگٹن اور اسمبلی اسٹیشن کے درمیان پل پر رواں دواں تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -