تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’سستا لہنگا کیوں منگوایا؟‘ دلہن کا شادی سے انکار

بھارت میں شادی کی تقریبات میں مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

ایسا ایک ایک واقعہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہلدوانی میں پیش آیا جہاں دلہن سے عین وقت پر شادی سے انکار اس وجہ سے کردیا کہ بارات کا لہنگا چند ہزار روپے کا منگوایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے شادی سے اس لیے انکار کیا کہ اسے سسرال والوں کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لہنگا پسند نہیں تھا۔

خاتون کا تعلق الموڑہ سے بتایا گیا ہے جبکہ سسرال والوں کی جانب سے لکھنؤ سے دس ہزار روپے کا لہنگا منگوایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی منگنی رواں سال جون میں ہوئی تھی اور شادی رواں ماہ طے تھی جس کے لیے دلہے کے اہلخانہ کی جانب سے کارڈز بھی چھپوائے جاچکے تھے۔

دلہن کے انکار کے بعد معاملہ بگڑ گیا لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں دلہن اسٹیج سے اس وقت جیولری اور دیگر چیزیں لے کر بھاگ گئی تھی جب دلہے نے کہا تھا کہ میں تم سے پیار نہیں کرتا۔

Comments

- Advertisement -