اشتہار

دلہن کی فائرنگ پر دلہا سہم گیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دلہن نے اسٹیج پر ہوائی فائرنگ کی تو دلہا سہم گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بھارتی ریاست اترپردیش سے سامنے آگئی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر دلہا اور دلہن بیٹھے ہیں ایک شخص دلہن کو ریوالور لاکر دیتا ہے جس پر دلہن کی جانب سے چار راؤنڈ فائر کیے جاتے ہیں۔ جیسے ہی دلہن فائرنگ کرتی ہیں تو دلہا سہم سا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کے حرکت میں آنے کے بعد دلہن فرار ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اب اس دلہن کے پاس سب سے پیار کرنے والی اور خیال رکھنے والی ساس ہوگی۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بے چارہ دلہا۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’دلہے کے چہرے پر یہ تاثر ہے کہ میرا کس سے پالا پڑ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں