اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

ویڈیو: ٹریفک اہلکار نے چور کو پکڑنے کیلیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹریفک پولیس اہلکار نے چور کو پکڑنے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو میں پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تقریباً 40 مقدمات میں مطلوب ملزم کو پکڑ لیا۔

واقعے کی ویڈیو سداشیو نگر ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ ملزم منجیش موٹرسائیکل پر ٹریفک سگنل کے قریب پہنچا تو کانسٹیبل نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، ملزم اس دوران بھاگنے لگا تو کانسٹیبل پیدل اسے کے پیچھے بھاگا اور اسے گرا دیا بعد میں دیگر پولیس اہلکاروں نے آکر اسے پکڑ لیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم شہر کے کئی تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم  تماکورو، ہیبور، مدھوگیری، اور کوراتگیرے پولیس اسٹیشن کی حدود میں سات جرائم میں مطلوب ہے۔ تماکورو کے باہر اس کے خلاف مجموعی طور پر 32 مقدمات ہیں۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے کانسٹیبل کو ڈوڈلنگایا کو ملزم کو گرفتار کرنے پر اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں