جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

گاڑی کا دروازہ بند کرتے ہی چٹان آگری، دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں ایک ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو دیکھ کر کئی لوگ سکتے میں آگئے۔

اگر خوش قسمتی کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ خوش قسمت وہ ہے جو کسی بھی حادثے میں بال بال محفوظ رہا ہو۔ انٹرنیٹ پر ایک ایسے ہی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی جس میں جوڑے کے ساتھ خوفناک واقعہ پیش آیا مگر وہ خوش قسمت رہا اور اُسے کوئی چوٹ بھی نہیں آئی۔

روس کے شہر میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایک جوڑے نے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کی تو اُسی لمحے اوپر سے ایک بڑا برف کا ٹکڑا گاڑی کے اگلے حصے پر آکر گرا۔ یہ برف کا ٹکڑا پچاس فٹ کا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی کا اگلا شیشہ ٹوٹ گیا جبکہ دھماکے کی آواز بھی آئی۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تو اُس وقت خاتون گاڑی میں بیٹھی ہوئیں تھیں جبکہ ایک مرد نے بیٹھ کر دورازہ بند ہی کیا تھا کہ اوپر سے برف کی چٹان آکر گاڑی کے اگلے حصے پر گری۔

خاتون نے گاڑی گیئر میں ڈالی ہوئی تھی، وہ خوفزدہ ہوکر جلدی میں‌ باہر نکلیں تو  کار پیچھے کی طرف چلنے لگی، جس پر انہوں نے آگے بڑھ کر اسے روکا۔ خوش قسمتی سے دونوں کو اس واقعے میں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ مذکورہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں