بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران دلچسپ واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست کیرالا سے سامنے آئی ہے جہاں اپنی شادی میں دلہے نے ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’اسٹار وارز‘ کے انداز میں منفری انٹری دی۔
وائرل ویڈیو میں زرد رنگ کے کُرتے پاجامے میں ملبوس دلہا کو تلوار تھامے اپنے محافظوں کے ساتھ بارات میں آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
منفرد انٹری کے دوران بیک گراؤنڈ میں اسٹار وارز کا تھیم سانگ چل رہا ہے جبکہ دلہے میاں بھی تلوار کو چاروں طرف لہرا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں بچوں اور بڑوں کو سفید ماسک پہنے منفرد لباس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کو یہ انٹری بھا گئی اور اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اپنی شادی میں بھی ایسا ہی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔‘ کچھ صارفین نے ویڈیو کو اپنے دوستوں کو بھی ٹیگ کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن موٹر سائیکل چلا کر شادی میں پہنچ گئی تھی۔
View this post on Instagram