اشتہار

لڑکی کو تنگ کرنے والے شخص کیساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لڑکی کو تنگ کرنے والے شخص کو اس کے دوست سبق سکھا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اور اس کا دوست ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہیں جبکہ دو لڑکے پہلے ہی راستے میں دیوار سے ٹیک لگائے کھڑے ہیں۔

جب لڑکا اور لڑکی ان کے قریب سے گزرتے ہیں تو ایک لڑکا لڑکی کی جانب کچھ پھینک کر اسے تنگ کرتا ہے۔

- Advertisement -

لڑکی واقعے کو نظر انداز کرکے اپنے دوست کو ساتھ لے جارہی ہوتی ہے لیکن ان نوجوانوں کی جانب سے کچھ کہا جاتا ہے جس پر لڑکی کا دوست پلٹ کر آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کا دوست اس کے منہ پر مکا مارتا ہے جس کے نتیجے میں وہ گر جاتا ہے، دوسرا لڑکا اس پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ اسے بھی سبق سکھا کر چلتا بنتا ہے۔

آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے کا دوست اسے اٹھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ بیہوشی کے عالم میں پڑا رہا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر تبصرے کیے جارہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ لڑکی کے دوست نے بالکل ٹھیک کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اسے کسی لیفٹی کی توقع نہیں تھی۔‘ دوسرے نے لکھا کہ ’ایک ہی مکے میں وہ کیسے نیچے گر گیا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں