تازہ ترین

بھارتی اور افغانی سپورٹرز گراؤنڈ میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے نویں بھارت بمقابلہ افغانستان میچ میں بھارتی اور افغانی سپورٹرز کی گراؤنڈ میں گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جسکتا ہے کہ  ویرات کوہلی بیٹنگ کر رہے تھے اور افغانستان کے نوین الحق باؤلنگ کی زمہ داری نبھا رہے تھے۔

لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

 تو ایسے میں افغانستان کے سپورٹرز کی جانب سے شدید قسم کی نوین الحق کے سپورٹ میں نعرے بازی کی گئی جس پر بھارتی مداحوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق جس کے بعد بھارتی شائقین نے کچھ سوچا نہ سمجھا نہ اور مار دھاڑ شروع کر دی، ساتھ ہی ساتھ انہیں وارننگ بھی دی کہ اگر کنگ ویرات کوہلی کے خلاف کچھ بھی کہا تو اچھا نہیں ہو گا آپ کیلئے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 273 رنز کا ٹارگٹ انتہائی آسانی سے 2 وکٹیں گنوا کر 35 اوورز میں حاصل کر لیا۔

 کپتان روہت شرما نے اہم میچ افغانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور 84 گیندوں پر 131 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کیلئے فتح کی راہ ہموار کر دی۔

کپتان روہت شرما کے علاوہ سابق کپتان ویرات کوہلی نے 55 رنز اسکور کیے اور ناقابلِ شکست رہے۔

Comments

- Advertisement -