کراچی: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث نسیم شاہ کو رات کو اسپتال لے جایا گیا، انھیں وائرل انفیکشن ہوا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کا علاج جاری ہے، اور اب وہ قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
شاہین اور فخر کب ٹیم کو جوائن کریں گے؟
واضح رہے کہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پانچویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے ٹکرائیں گی۔
قومی ٹیم میں عثمان قادر اور حسنین کی جگہ شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی کا امکان تھا لیکن اب اچانک وائرل انفیکشن کے باعث ان کی دستیابی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
پاک انگلینڈ 7 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو، دو سے برابر ہے۔